283

نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون سٹی کیس میں 16اکتوبر کو طلب کرلیا

نیب لاہور نے پیراگون سٹی کیس کے حوالے سے احد چیمہ اور دیگر ملزمان سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون سٹی میں سرمایہ کاری اور بینک ٹرانزکشن کی بنیاد پر نامزد کر رکھا ہے خواجہ سعدرفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق چار دفعہ اس کیس کے سلسلہ میں احتساب عدالت میں پیش ہو چکے ہیں گزشتہ حاضری پرخواجہ سعد رفیق نے الیکشن حلقہ این اے 131 میں بطور امیدوار مصروفیت کی وجہ سے مہلت طلب کی تھی جو انہیں دیدی گئی۔اب نیب نے خواجہ برادران کو 16اکتوبر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعد رفیق اور سلمان رفیق نے نیب کو اپنا مکمل ریکارڈ جمع نہیں کروایا۔ لہٰذا اب نیب حکام نے انہیں منی ٹریل ساتھ لانے کی خصوصی طو رپر ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں