130

نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس دائر کردیا

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔
ریفرنس میں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق، ندیم ضیا، عمر ضیا، اور فرخان علی کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق پیراگون سوسائٹی میں 93.6 فیصد شیئرز کے مالک خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق اور ندیم ضیا ہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے 5 کروڑ 80 لاکھ اور خواجہ سلمان رفیق نے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کے مالی فوائد حاصل کئے، خواجہ برادران کیخلاف 122 افراد نے نیب کو بیانات قلمبند کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں