82

نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور میگا کرپشن کیس کھول لیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے لیے اربوں روپے مالیت کی انتہائی مہنگی ادویات خریدنے کا نوٹس لے لیا۔
قومی احتساب بیورو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے دور میں اسپتالوں کے لئے مبینہ طور پر مہنگی ادویات خریدنے اور اسپتالوں کا سامان مہنگے داموں خرید کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، کیس کی تحقیقات کو فاسٹ ٹریک پر کیا جائے گا۔
نیب لاہور نے شہباز شریف دور میں تعینات رہنے والے سیکرٹری صحت علی جان کو اسی کیس کے سلسلے میں 19 نومبر کو طلب کر لیا، علی جان کے بعد دیگر سرکاری آفسران سمیت کمپنیوں کے سربراہان کو بھی طلب کیا جائے گا، نیب کا موقف ہے کہ مہنگی ادویات اور سامان کی خریداری سے کم و بیش 20 ارب روپے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں