123

نیب کا علیم خان سے متعلق بیان پر فواد چوہدری کیخلاف کارروائی کا عندیہ

قومی احتساب بیورو(نیب) نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کے علیم خان سے متعلق بیان کا نوٹس لے لیا۔
نیب اعلامیہ کے مطابق علیم خان کے مقدمے پر وفاقی وزیر اطلاعات کے بیانات کا جائزہ لینے کافیصلہ کیا گیا ہے، نیب اس بات کا جائزہ لے گا کہ یہ بیانات نیب کی تحقیقات پر اثر انداز کی کوشش تو نہیں، یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا فواد چوہدری نے نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی تو نہیں کی، اگر یہ بات سامنے آئی کہ خلاف ورزی ہوئی ہے تو نیب وفاقی وزیر اطلاعات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتاہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ اور لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے کام کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں ہے بلکہ نیب کی پہلی اور آخری وابستگی صرف ریاست پاکستان کے ساتھ ہے، اس لیے نیب ہمیشہ قانون اور آئین کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتاہے۔
واضح رہے کہ وزیراطلاعات نے ٹوئٹر بیان میں لکھا تھا کہ علیم خان کا مقدمہ کم سنگین ہے اور انہیں اپوزیشن کے شور کی وجہ سے ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں