217

نیب ہواؤں کا رخ پھر ن لیگ کی طرف ہے، مریم اورنگزیب

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا ہے کہ نیب کی ہواؤں کا رخ پھر ہماری طرف ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ اس وقت ن احتسابی بیورو صرف ن لیگ کا احتساب کررہا ہے، نیب چیئرمین کہتے ہیں ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے، مگر وہ رخ پھر ہماری طرف ہے، شریف خاندان کے ساتھ سارے بزنس کرنے والوں کو حراساں کیا جارہا ہے، زور زبردستی اور تشدد کرکے شہباز شریف کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنایا جارہا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کے حوالے سے بات کرنے والے ابھی تک ایک دھیلہ کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے، جن پراپرٹیز کی بات کی جارہی ہے شہباز شریف کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں توریفرنس دائر کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب کو علم ہوچکا ہے کہ ایک مافیا حکمران ملک پرمسلط ہے، چار روز تک سپریم کورٹ میں آپ کی حکومت کی نااہلی ثابت ہوگئی، سمری میں ردوبدل کیا مافیاز نے کیا تھا؟مافیا تو آپ خود ہیں، میڈیا پر پابندی، اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں