269

نیشنل بینک کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کو DHA لاہور میں ضم کردیا گیا

لاہور میں غازی روڈ پر واقع پنجاب ہاﺅسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نیشنل بینک آف پاکستان کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کو DHA میں ضم کردیاگیا ہے اس سوسائٹی کے تقریباً 900 کنال رقبہ پر ڈی ایچ اے فیز4 کا حصہ بن جائے گا۔ ڈی ایچ اے فیز 5 مین بلیوارڈ کو نیشنل بینک سوسائٹی کے درمیان سے گزار کر رنگ روڈ سے منسلک کرنے کا منصوبہ بھی تیار‘ نیشنل بینک سوسائٹی کے الاٹیز کو DHA میں مرجر کے 10مرلہ کے بجائے اب 9 مرلہ کا پلاٹ ملے گا اور ترقیاتی کاموں کی مد میں ان سے فی مرلہ ایک لاکھ روپے وصول کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نیشنل بینک سوسائٹی میں تقریباً ایک ہزار پلاٹس ہیں جبکہ 15 مرلہ کے 7,6 مرلہ کے 17‘ 6 مرلہ کے 12اور 5 مرلہ کے صرف 8 پلاٹ موجو د ہیں۔ نیشنل بینک سوسائٹی کے ممبرا ن نے اس اقدام کو خوش آئند قرا ردیا ہے۔ ڈی ایچ اے نے اس مرجر کے بارے میں باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں