769

نیشنل ہسپتال ڈیفنس لاہور کے مالک پاکستان چھوڑ کر ہمیشہ کیلئے فرانس شفٹ ہو گئے

ڈی ایچ اے لاہور میں واقع نیشنل ہسپتال کے مالک اور عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے پاکستان کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ دیا ہے اور پاکستان میں موجود اپنی تمام جائیداد بیچنے کیلئے اپنے وکلاءکو پاور آف اٹارنی دے گئے۔ میڈیا کے سینئر صحافیوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نیشنل ہسپتال کا وزٹ کیا تو انہوں نے ذاتی طور پر مجھ پر تنقید کی اور سب لوگوں کے سامنے بے عزت بھی کیا۔ جس کے بعد میں نے فیصلہ کرلیا تھا کہ اب میں پاکستان میں نہیں رہوں گا اور کبھی دوبارہ واپس اس وطن میں نہیں آﺅں گا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ضرور ہوا ہوں لیکن لگتا کہ یہ اب میرا ملک نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں