308

نیشنل ہسپتال کا پارکنگ پلازہ عوام کیلئے کھل گیا

DHAفیز 1 ‘ Lبلاک میں واقع نیشنل ہسپتال کے سامنے بنائے گئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اسے عوام الناس کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ اس کے داخلہ اور باہر نکلنے کے راستوں کی تزئین و آرائش کردی گئی ہے۔رہائشیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نیشنل ہسپتال کی تینوں اطراف پہلے سے بنائی گئی پارکنگ لاٹ کو انتظامیہ نے خاردار داریں اور رسیاں لگا کر بند کر رکھا ہے اس جگہ کو فی الفور نیشنل ہسپتال انتظامیہ سے واگزار کروایا جائے اور سڑک کو تینوں اطراف سے مزید کھلا کردیا جائے تاکہ یہاں شام کے اوقات میں ٹریفک رش کی وجہ سے عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں