298

ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حکومت کی پالیسیوں ، مہنگائی کے خلاف مسلم لیگ ن سوشل میڈیا ٹیم پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج بن گئی ،احتجاجی مظاہرہ پارٹی قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی، مہنگائی، بے روزگاری اور اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کیخلاف حکومتی ریفرنسز بھیجنے کے خلاف کیا گیا ،احتجاجی مظاہرے میں شیر زمان بی بی وڈیری ، منیب جٹ، عابد عزیز، اصغر مجید، فاروق احمد سعیدی، عمران اصغر، سمیت دیگر لیگی کارکن بھی شریک ہوئے ، مظاہرین کہاکہ نے گھر میں دو وقت کا کھانا پورا کرنا مشکل ہے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ، ملک کے حالات بدلنے کے لئے اب سڑکوں پر نہ نکلے تو عوام ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی لیگی کارکنان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں