224

والٹن روڈ: سرور فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

سرور فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام والٹن روڈ پر شہریوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا‘ گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے کیمپ کا وزٹ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کر کے علاج معالجہ کے بارے میں دریافت کیا‘ میڈیکل کیمپ میں شہریوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد کو ہسپتال ریفر کیا گیا۔ سرور فاﺅنڈیشن کی جانب سے 3 سال سے مسلسل فری میڈیکل کیمپ لگایا جا رہا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں