394

والٹن روڈ لاہور پر واقع پیکیجز مال میں ایک روزہ پاک ویل سرٹیفائیڈ کار میلے کا انعقاد

والٹن روڈ لاہور پر واقع پیکیجز مال میں ایک روزہ پاک ویل سرٹیفائیڈ میلے کا انعقاد‘ مناسب قیمت پر لگژری گاڑیاں دیکھنے شہریوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی‘ پاک ویل سرٹیفائیڈ کار میلے میں جدید لگژری گاڑیاں‘ موٹر بائیکس لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ میلے کے آرگنائزر کا کہنا تھا کہ یہاں ہر قسم کی گاڑی ایک ہی چھت کے نیچے سرٹیفائیڈ اور مناسب قیمت میں پیش کی گئی ہے‘ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا اقدام ہے اور وارنٹی کے ساتھ لگژری گاڑیوں کا میلہ قابل تعریف ہے‘ ایک روزہ پاک ویل سرٹیفائیڈ کار میلے سے جہاں شہری محفوظ رہتے ہیں وہیں انہوں نے انتظامیہ کی اس کاوش کو بھی سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں