253

والٹن قبرستان کی اراضی پر قبضہ ‘ ہائیکورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ میں والٹن قبرستان کی اراضی پر قبضہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت‘ عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے والٹن قبرستان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر سماعت کی‘ درخواست گزار کے وکیل بلخ شیر کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ والٹن قبرستان کی 2 کنال اراضی پر گورکن کے بیٹوں نے غیر قانونی طور پر گھر تعمیر کر رکھے ہیں۔ قبرستان کی اراضی حکومت کی ملکیت ہے۔ عدالت قبرستان کی اراضی واگزار کرانے کا حکم دے‘ عدالت نے دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے والٹن قبرستان کا ریکارڈ طلب کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں