297

والٹن کینٹ بورڈ لاہور وارڈ نمبر 10میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش سے شہریو ں کو شدید مشکلات

والٹن کینٹ بورڈ لاہور کی وارڈ نمبر 10 سپانوالہ بازار کے نزدیک واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش سے علاقے میں صاف پانی کی فراہمی بند ہو گئی۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مذکورہ وا ٹر فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال کیلئے کوئی آپریٹر تعینات نہیں کیاگیا۔ پلانٹ کے فلٹرز کی تبدیلی کا بھی کوئی انتظام نہیں وارڈ نمبر 10کے کونسلر خالد چودھری نے بتایا کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ اب والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی بجائے لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کنٹرول میں ہے۔ اس کی ٹونٹیاں زیادہ تر ٹوٹی رہتی ہیں مہینوں تک انہیں مرمت یا تبدیلنہیں کیا جاتا۔ ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکافی ہے مزید پلانٹ لگائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں