158

وزیراعظم آج مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے

وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے۔
وزیراعظم عمران خان آج مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیادرکھیں گے جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت وفاقی وزراء اور چیئرمین واپڈا لیفٹینٹ ریٹائرڈ مزمل حسین بھی شرکت کریں گے۔
مہمند ڈیم کی اونچائی 700 فٹ ہے جب کہ ڈیم 800 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مہمند ڈیم میں 1293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی جب کہ منصوبے پر کام جولائی 2024 میں مکمل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں