146

وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات اورمؤقف سے یوٹرن لیں، بلاول بھٹو زرداریشیئرٹویٹ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات اورمؤقف سے یو ٹرن لیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لورالائی میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے خاندانوں سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس پرکوئی دورائے نہیں کہ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں لیکن جب سے یہ حکومت آئی ہے، دہشت گردی کے خلاف اقدامات سرد خانے کی نذرہیں، وزیراعظم دہشتگردوں کے متعلق اپنے نظریات ومؤقف سے یوٹرن لیں، حالات کا تقاضا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے ہمدردوں اورسہولت کاروں کا بھی صفایا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں