238

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی جس کے دوران مسئلہ کشمیر پر بھی گفتگو کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی پر بات چیت کی جائے گی۔
علاوہ ازیں عمران خان نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی ہے۔ عمران خان ترک صدر رجب طیب ایردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں