209

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن اور افغان مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران قومی سلامتی کے امور، اندرونی و بیرونی خطرات، سرحدی صورت حال، بھارت کے جارحانہ رویے اور پاکستان کے موثر جواب پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں لیکن بھارتی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ملکی مفاد میں کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے کیوں کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن کے لیے ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں