61

وزیراعظم کا اتحادیوں کے اعزازمیں ظہرانہ، (ق) لیگ کی عدم شرکت

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تاہم اس میں مسلم لیگ (ق) نے شرکت نہیں کی۔
موجودہ ملکی صورت حال کومدنظررکھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں اورحکومت کی اتحادیوں کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور بی اے پی کے وفود سمیت شیخ رشید اورشاہ زین بگٹی نے بھی شرکت کی۔
دوسری جانب اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ اوروفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ سمیت مسلم لیگ (ق) کے کسی رہنما یا رکن قومی یا صوبائی اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔
ظہرانے کے دوران وزیراعظم نے وفاقی وزرا اوراتحادی جماعتوں کوموجودہ ملکی صورت حال پر اعتماد میں لیا اوران سے اپوزیشن کی تحریک اور ان کے بیانیے پر بھی مشاورت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں