239

وزیراعظم کی ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلیے تعاون کی پیشکش

وزیراعظم عمران خان نے ایران کوشدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھرپور تعاون کی پیشکش کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایران کے عوام بدترین سیلاب سےمتاثر ہوئے ہیں۔ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پرایرانی بھائیوں کی امداد کے لئے تیارہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں