234

وزیراعظم کی رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کورجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کی ہدایت کردی ہے، ایسا بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ بینک اکاؤنٹس سے رجسٹرڈ افغان مہاجرین ملکی معیشت کا حصہ بن سکیں گے۔
واضح رہے کہ اقتدارمیں آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں مقیم افغانستان اور بنگلا دیشی شہریوں کے بچوں کو پاکستانی شہریت دینے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم حکومت کے اتحادیوں سمیت کئی سیاسی جماعتوں نے اس پرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں