121

وزیراعظم کی ڈیرن سیمی کوپاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پرمبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے پر ڈیرن سیمی کومبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے پی ایس ایل کے کھلاڑی ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹ کی بحالی پراورپی ایس ایل سے متعلق بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے ڈیرن سیمی کواعزازی شہریت ملنے پرمبارک باد دی اورکہا کہ اب آپ ہمارے شہری بھی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں آپ کا کردارہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اورلوگ خوش ہیں اورتمام میچزمیں اسٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جوپوری دنیا کے لیے پاکستان کا مثبت پیغام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں