219

وزیراعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی ہوگئے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی ہوگئے ہیں، یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کیا گیا تھا، اس کے علاوہ یوسف بیگ مرزا پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں