319

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزردار سازشوں سے پریشان‘ عمران خان کو نام بتا دیئے

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے خلاف ہونے والی سازشوں سے پریشان ہو گئے۔ وزیراعلیٰ نے وزیراعظم عمران خان کو سازشی عناصر کے ناموں سے آگاہ کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے عمران خان کو پارٹی کے اندر اور افسر شاہی میں موجود عناصر کی نشاندہی کردی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عثمان بزردار کی جانب سے جن عناصر کے نام عمران خان کو بتائے گئے ان میں پنجاب کے چند وزراءبھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں