271

وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈیفنس میں ایکسائز سنٹر کا دورہ

شہریوں نے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے حوالے سے مسائل بتائے‘ عملے کے مسائل بھی سنے
ڈیفنس (جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیفنس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سروس سنٹر کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ کی سروس سنٹر میں اچانک آمد پر وہاں موجود شہری حیران رہ گئے۔ وزیراعلیٰ صرف دو گاڑیوں میںسروس سنٹر پہنچے۔ انہوں نے سنٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ سنٹر میں موجود شہریوں نے گاڑیوں کی ٹرانسفر کے حوالے سے مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ نے ان مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ ایک سابق افسر نے ٹرانسفر فارم کے حوالے سے شکایت بھی کی۔ انہوں نے سروس سنٹر میں موجود ایکسائز عملے کو ہدایت کی کہ افسر اپنا قبلہ درست کرلیں۔ شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے سروس سنٹر کے عملے کے مسائل بھی دریافت کیے۔ وزیراعلیٰ کو گاڑی کی عدم دستیابی کے بارے میں بتایا گیا جس پر وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ سروس سنٹر کو گاڑی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں