138

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا

سینیئرصوبائی وزیرعلیم خان کی گرفتاری کے بعد وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے اعلی سطحی اجلاس طلب کرلیا۔ علیم خان کی گرفتاری کے تناظرمیں حکومت پنجاب اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ اجلاس کے لیے وزیراعلی نے وزیرقانون بشارت راجہ کوفوری طلب کرلیا جب کہ دیگراہم وزرا کو ابھی ایوان وزیراعلی بلالیا گیا۔ واضح رہے کہ نیب نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں نیب لاہور میں طلب کیا تھا جہاں سینئروزیرپیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دیے لیکن تسلی بخش جواب نہ دینے کے باعث نیب نے انہیں حراست میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں