248

وزیر اعظم کا حکم، زرتاج گل نے بہن کی تعیناتی کیلیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لے لیا

وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دے دیا جس پر زرتاج گل نے خط واپس لے لیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے ماحولیات زرتاج گل کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لینے کا حکم دیا ہے۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ سفارش پر تقرریاں پی ٹی آئی کی روایات کے خلاف ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں کوئی شخص اپنے عزیز و اقارب کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا، تحریک انصاف نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی لہذا حکومتی شخصیات عہدوں کا فائدہ اٹھا کر رشتہ داروں کو نواز نہیں سکتیں۔
دریں اثنا وزیر مملکت زرتاج گل نے سیکریٹری داخلہ کو لکھا گیا خط واپس لے لیا اور کہا ہے کہ خط ارسال کرنے کا مقصد صرف سی وی کی نشاندہی کرنا تھا، خط کے ذریعے اقربا پروری یا دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کی، غیر ذمہ دارانہ صحافت کی وجہ سے غیر ضروری تنقید کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں