11

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دیدی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب روزگار سکیم شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب روزگار سکیم کو رواں ماہ لانچ کرنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت نئے یا موجودہ کاروبار کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا، سکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ لیا جا سکے گا، مرد اور خواتین کے ساتھ خواجہ سراء بھی قرضہ سکیم سے استفادہ کرسکیں گے، خواتین کے لئے مارک اپ کم رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب عثمان بزدار نے نیوی ڈے پر اپنے پیغام میں کہا 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے ازلی دشمن پر اپنی بہادری اور جرات کی دھاک بٹھائی، نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ نے جرأت کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا 8 ستمبر کو پاک بحریہ کے جانبازوں نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی، پاک بحریہ کے جوانوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں