239

وزیر مملکت مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی

وزیر مملکت برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید پاؤں پھسلنے سے گر کر زخمی ہوگئے انہیں ناک اور چہرے کے دیگر حصوں پر زخم آئے، پولی کلینک میں مرہم پٹی کے بعد انہیں فارغ کر دیا گیا۔
مراد سعید گزشتہ شام وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی سے ملنے ان کے دفتر گئے جہاں سے واپس نکلتے ہوئے انکا پاؤں پھسل گیا اور وہ منہ کے بل گر پڑے، فرش پر گرنے سے ان کے ناک، ٹھوڑی اور ماتھے پر زخم آئے، انہیں فوری پولی کلینک ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں