120

وفاقی وزیر خزانہ کا جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے جنوری کے وسط میں منی بجٹ لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ منی بل ریونیو پیدا کرنے کیلیے نہیں لارہے۔
وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط سے زیادہ اصلاحات کی رفتار اور سمت اہم ہیں، وزارت خزانہ نے اب تک جو بھی فیصلے کیے ان کا آئی ایم ایف کی شرائط سے کوئی تعلق نہیں۔ اسد عمر نے کہا پی آئی اے اور اسٹیل مل کی بحالی کیلیے جنوری کے آخر تک پلان سامنے آجائیگا، یہ طے ہوجائیگا کہ دونوں اداروں کو کیسے بحال کیا جائے، ان اداروں کی بحالی کیلیے گرینڈ حکمت عملی بنارہے ہیں۔ ایک اور ٹی وی کے مطابق اسد عمر نے کہا پی آئی اے کو 17 ارب روپے کنویں میں ڈالنے کیلیے نہیں دیے، پی آئی اے ازسرنو بحالی کا پروگرام دیگا۔
سٹیل ملز میں بہتری کی بڑی گنجائش ہے، سرکاری اداروں میں کرپشن کی کوئی معافی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا توانائی کے شعبے میں نقصانات برداشت نہیں کریںگے، توانائی کے شعبے میں 140 ارب کی بہتری ایک سال میں لائیںگے،اسمارٹ میٹرنگ سسٹم جلد نافذ ہوگا، پہلے 100 دن میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانا بڑا چیلنج تھا، این ایف سی پر سندھ نے ممبر کا نام بھیج دیا ہے، جلد فہرست وزیراعظم کو بھیج دیںگے۔ علاوہ ازیں وزیر خزانہ اسد عمر سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں