299

ویسٹ انڈیز سے شکست پر دکھ آج بہتر کھیلیں گے: سرفراز احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی ورلڈکپ میں بڑی شکستوں پر بہانے بازی کرنے کی کوشش نہیں کریں گے ،آج کے میچ میں بہتر کھیل دیکھنے کو ملے گا۔قومی ٹیم کے کپتان نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم ایونٹ میں دوبارہ واپسی کرے گی، ہمیں پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ ٹیم کے مداح ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد بہت زیادہ مایوس ہوں گے ، ہمیں بھی اس شکست کا دکھ ہے کیونکہ کوئی بھی ورلڈکپ میں اس طرح شکست نہیں چاہتا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں قومی کپتان سرفرازاحمد نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں بہت کچھ غلط ہوا، تاہم میں اس طرح بہانوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہیں کروں گا۔ ہم نے شاٹ گیندوں کی تیاری کی ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے ہم ابتدا میں ہی بہت زیادہ وکٹیں گنوا بیٹھے تھے ، بالخصوص آندرے رسل کے سپیل نے ٹیم کو بڑا نقصان پہنچایا جس میں فخر زمان اور حارث سہیل اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک ٹیم کے پاور پلے میں ہی 3 اہم کھلاڑی آؤٹ ہوجائیں تو اس کیلئے آگے بڑھنا مشکل ہوجاتا ہے ۔سرفراز احمد نے بلے بازوں کی جانب سے پارٹنرشپ قائم نہ کرنے کو بھی شکست کی بڑی وجہ قرار دیا اور کہا کہ ہماری سب سے بڑی پارٹنر شپ آخری وکٹ پر ہی سامنے آسکی۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ یہ 400 رنز کی پچ ہے یا پھر یہ وہ پچ ہے جس پر ایک سال قبل انگلینڈ کی ٹیم نے ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا، حالانکہ ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ ایک نئی پچ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں