66

ٹائیگر فورس کنونشن کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان آج خطاب کریں گے

کنونشن سینٹر میں ٹائیگر فورس کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وزیراعظم عمران خان آج ٹائیگر فورس سے خطاب کریں گے۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں انتظامات مکمل کرلئے گئے جبکہ بڑی سکرینز بھی نصب کر دی گئیں، ملک بھر سے ٹائیگر فورس کے نوجوان شرکت کریں گے۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل گورننس سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نوجوانوں کیلئے خصوصی پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ ٹائیگر فورس کو مہنگائی کیخلاف اہم ذمہ داری دی جائے گی۔ وزیراعظم نوجوانوں کو ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی سے متعلق لائحہ عمل دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں