126

ٹرانسپورٹرز کا ملک بھر میں 2 جنوری کوپہیہ جام ہڑتال کا اعلان

ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔
اس سے قبل ٹرانسپورٹرز نے 2جنوری کو پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دی تھی، اس ضمن میں چیئرمین پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس عصمت اللہ نیازی نے کہا کہ اب پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں بھی پہیہ جام ہڑتال ہو گی،2 جنوری کو اے سی، نان اے سی، چھوٹی بڑی تمام بسیں بند ہوں گی۔
اس کے علاوہ ٹرک ، منی مزدا ، چھوٹے بڑے تمام ٹرالر بھی ہڑتال پر ہوں گے۔ اس حوالے سے نائب صدر آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن ملتان جاوید کھرل اور صدر منی گڈز ٹرانسپورٹ فیڈریشن جنوبی پنجاب حاجی محمود خان نے کہا کہ اپنی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کمیونٹی کی آواز پر پورے ملک میں پہیہ جام کریں گے۔
موٹروے، ہائی وے، رنگ روڈ پر ٹول پلازہ جرمانوں میں اضافہ سمیت دیگر اضافی ٹیکس واپس لیے جائیں، حکومت کیساتھ مذاکرات کیلیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، اگر حکومت نے مطالبات نہ مانے تو ہڑتال کو غیر معینہ مدت کیلئے بڑھا دیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں