10

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سی سی پی او لاہور کا چالان کٹ گیا

ٹریفک وارڈن نے پرائیویٹ گاڑی میں دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور موبائل فون سننے پر سربراہ لاہور پولیس کا چالان کاٹ دیا۔
سربراہ لاہور پولیس عمر شیخ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے نکلے تو دوران ڈرائیونگ موبائل فون پر بات کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر ٹریفک وارڈن نے ان 500 روپے کا چالان کاٹ دیا، سی سی پی او نے چالان کی آن لائن ادائیگی کردی۔
چالان کٹنے کے بعد سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وارڈنز کی کارکردگی جانچنے کے لئے جان بوجھ کر سیٹ بیلٹ اور موبائل فون کی خلاف ورزی کی، اس امتحان میں کامیاب ہونے والے ٹریفک وارڈن خرم سمیت 3 وارڈنز کو تعریفی سند اور نقد انعام دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں