44

ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ضمنی ریفرنس میں آصف زرداری پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: آصف علی زرداری پر پارک لین اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں فرد جرم عائد کردی۔
احتساب عدالت نے پارک لین ضمنی ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 19 اور ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں 15 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی جب کہ دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
عدالت کی جانب سے ٹھٹھہ واٹر سپلائی اور پارک لین ضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد کئے جانے کے بعد آصف زرداری نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
پارک لین ریفرنس کیا ہے؟
پارک لین ریفرنس میں آصف علی زرداری پر جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے قومی خزانے کو 3 ارب 77 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ آصف زرداری اور شریک ملزمان کے خلاف دائر نیب ریفرنس 13 صفحات پر مشتمل ہے۔ جس میں ان پر الزام ہے کہ پارک لین کمپنی نے فرنٹ کمپنی پارتھینون کے ذریعے کراچی میں بے نامی جائیداد بنائی۔ قرض کی رقم سے آئی بی سی سینٹر میں 8 منزلیں تعمیر کی گئیں ۔ ابتدائی طور پر ڈیڑھ ارب کا قرض لیا گیا تھا جو بڑھ کر چار ارب تک پہنچ گیا۔ اس ریفرنس میں آصف علی زرداری کیخلاف سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان(ایس ای سی پی) کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جاوید سمیت نیشنل بینک کے دو سابق صدور بھی گواہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں