371

ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں 2 ماہ کی توسیع

ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی مدت میں مزید 2 ماہ کی توسیع کر دی،انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آج آخری تاریخ تھی ۔ ایف بی آر کے مطابق اب ٹیکس ریٹرنز فائل 30 نومبر 2018 تک جمع کرائے جا سکیں گےاور یہ ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی تاریخ کمپنیوں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن ریٹرن جمع کرانے کے نئے سافٹ ویئر سے ٹیکس دہندگان کو مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کے باعث تاریخ کو بڑھایا گیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ بڑھائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں