328

ٹی وی نیوز کاسٹر رابعہ انعم بیٹی کی ماں بن گئیں‘ نومولود کا نام ”انابیا“ رکھ دیا

نجی ٹی وی کی معروف نیوز اینکر رابعہ انم کو اللہ نے رحمت سے نواز دیا ہے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ”انابیا“ رکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے اینکر مبشر ہاشمی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ ”ہماری پیاری رابعہ انعم کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے‘ میں ان کیلئے بہت خوش ہوں اور مہربانی فرما کر ہر کوئی ماں اور بچی کیلئے دعا کرے۔“ مبشر ہاشمی نے اپنے پیغام میں رابعہ انعم کی بیٹی کا نام بھی بتایا جو کہ ”انابیا“ ہے۔ واضح رہے کہ رابعہ انعم کی شادی گزشتہ برس جولائی میں ہوئی تھی اور انہوں نے اچانک ٹویٹر پر اپنے نکاح کی تصاویر اپ لوڈ کر کے چاہنے والوں کو حیران کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں