281

پاکستانی ادکارہ صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے، عالیہ بھٹ

اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ نئی فلم کلنک میں اپنے کردارکو بخوبی نبھانے کے لیے پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزارہے‘ کو دیکھا اوربہت کچھ سیکھا تھا۔
بھارت میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’کلنک‘ میں اپنے کردارکو بہترین انداز میں ادا کرنے کے لیے پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ عالیہ بھٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنے کردارکے لیے فلم مغل اعظم ، عمراؤ جان بھی دیکھی جب کہ فلم کے ہدایتکارنے انہیں پاکستانی ڈرامے ’زندگی گلزارہے‘ بھی دیکھنے کا کہا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔
اداکارہ نے کہا انہوں نے یہ فلمیں اورڈرامہ اپنی کرداراورزبان کی بہترین ادائیگی کے لیے دیکھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہدایتکارنے انہیں زندگی گلزارہے، ڈرامے کو اس لیے دیکھنے کوکہا تھا کیونکہ اس میں ادا کیا گیا صنم سعید کا کردارمیرے کردارسے ملتا جلتا تھا، ایسی لڑکی جس کے کندھوں پربہت سی ذمہ داریاں ہوتی ہیں جب کہ وہ خوش رہنے والی انسان بھی نہیں ہوتی لیکن پھربھی وہ ایک حوصلہ مند لڑکی ہوتی ہے۔
عالیہ نے کہا کہ ایک کردارمیں اتنی سارے زاویوں کوایک ساتھ اپنے کردارمیں لانا مشکل ہوتا ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اس فلم کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں کیونکہ وہ اس فلم میں بہت سے اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی اور ہر کسی سے کچھ نہ کچج سیکھیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں