220

پاکستانی خاتون کے ہاتھوں کاڑھا گیا قرآنی نسخہ مدینہ کی لائبریری پہنچ گیا

62 سالہ خاتون کے ہاتھوں کی کڑھائی کا قرآنی نسخہ مدینہ کی لائبریری پہنچ گیا۔ گجرات سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ پاکستانی خاتون نسیم اخترکی کڑھائی کا قرآنی نسخہ مدینہ کی لائبریری پہنچ گیا۔ نسیم اخترنے سوئی دھاگے کی مدد سے 32 سال کی طویل محنت کے بعد رواں سال مارچ میں یہ نسخہ مکمل کیا تھا۔
خوبصورتی کا شاہ کاریہ قرآن پاک 10 جلد پرمشتمل ہے، جس کی ہرجلد میں تین تین پارے ہیں اورہرجلد کی لمبائی 22 انچ اور چوڑائی 15 انچ پرمشتمل ہے جبکہ مجموعی وزن 55 کلوہے۔
نسخے کی تکمیل کیلئے 300 گزکا سفید رنگ کا کپڑا، کالے اورگلابی رنگ کے اینکرکے 80 ڈبہ دھاگہ، 22 ڈبے پوائنٹراور25 گزپیپر پٹی کا استعمال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ خاتون نے قرآن پاک کی ڈبل کڑھائی کیلیے کسی کی مدد حاصل نہیں کی اور باوضو رہتے ہوئے اسے مکمل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں