268

پاکستان امریکہ کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہشمند ہے :وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکی وزیر خا رجہ سے بات ہو سکتی ہے،امریکی ٹی ویو کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شکیل آفریدی کا مستقبل سیاست سے نہیں عدالت سے جڑا ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ شکیل آفریدی کو پاکستان میں غدار اور امریکا میں دوست جانا جاتا ہے، ہمیں دونوں ملکوں میں اس فرق کو دور کرنا ہےشکیل آفریدی کو قانونی عمل کے بعد سزا ہوئی، اسے اپنے دفاع کا موقع دیا گیا،توقع ہے کہ امریکا پاکستانی قانون کا احترام کریگا،، جس طرح ہم امریکی قوانین کا احترام کرتے ہیں ،، امریکہ کو بھی ایسا کرنا چاہیے وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ڈالر لینے یا امداد کی بات کرنے نہیں آیا، دونوں ملکوں کے خراب تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں، پاکستان امریکا پرانے اتحادی ہیں، اب وقت ہے کہ ان مضبوط تعلقات کی تعمیر نو کی جائے۔یاد رہے کہ شاہ محمود اور امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو کی ملاقات واشنگٹن میں ہونی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں