239

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشید گی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دونوں ممالک میں کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں صورتحال کے باعث دونوں ممالک میں ان دنوں حالات خراب ہیں۔
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں زوردار کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے، ہر بار کی طرح اس بار بھی بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے حملے سے متعلق پاکستان پر الزامات عائد کیے ہیں تاہم پاکستان نے بھارتی الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں