220

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچزکے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہوگی، شائقین yayvo.com سے آن لائن ٹکٹ کی بکنگ کراسکیں گے۔
‏پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مراکز سے بھی ٹکٹیں 7 دسمبر سے دستیاب ہوں گی جب کہ ‏دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کراچی میں ٹی سی ایس مراکز سے ٹکٹیں 9 دسمبر کو فروخت ہوں گی۔
شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹکٹوں کی مالیت پچاس روپے مقرر کی گئی ہے اور اس بار ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔ پنڈی اسٹیڈیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹ پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے جب کہ نیشنل اسٹیدیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹوں کی مالیت بھی 50 روپے مقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ روزانہ بڑی تعداد میں کالجز اور اسکولز کو ٹکٹس دیئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں