لاہور پاکستان سے 16 پاور لفٹرز ایشین پاورلفٹنگ اینڈبنچ پریس چیمپئن شپ میں حصہ لے گا ایونٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگا ۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق ایشین پاورلفٹنگ اینڈبنچ پریس چیمپین شپ18سے24ستمبرتک دبئی میں منعقدہوگی جس میں پاکستان کی جانب سے 16 پاور لفٹرز حصہ لیں گے ،چیمپین شپ میں پاکستان کی جانب سے8 خواتین پاور لفٹرزبھی حصہ لیں گی، ٹوئنکل سہیل،سائبل سہیل،مریم سہیل اورویرونیکاسہیل،ربیعہ رزاق،سنیعہ غفور،نادیہ مقصود اورربیعہ شہزاد،ندیم ہاشمی،اطہربٹ،جہانزیب اقبال اورجاویداقبال بھی پاکستان کی نمایندگی کریں گے۔