188

پاکستان کو آئی ایم ایف سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے بطور قرض 45 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی ہے جس کے باعث ملکی زرمبالہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی ایم ایف نے 23 دسمبر کو 45 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی دوسری قسط فراہم کردی تھی۔ جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض کی قسط ملنے کے بعد ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 17 ارب 59 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جن میں سے مرکزی بینک کے پاس 10 ارب 90 کروڑ 73 لاکھ ڈالر محفوظ ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 68 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کے ذخائر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں