395

پاک آرمی کے میجر جنرل سید باسط رضا انتقال کر گئے

پاک آرمی کے ڈائریکٹر جنرل لاگ ایریا میجر جنرل سید باسط رضا قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون) وہ تقریباً دو ہفتوں سے دل کے مرض میں مبتلا تھے اور آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن گراﺅنڈ میں ادا کی گئی جس میں عزیز و اقارب کے علاوہ فوجی افسروں اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ تدفین ازاں بعد بحریہ ٹاﺅن فیز 4 اسلام آباد کے قبرستان میں آج کردی گئی۔ مرحوم نے بیوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی سوگوار چھوڑے ہیں۔ یاد رہے کہ مرحوم لیفٹیننٹ جنرل (ر) احتشام ضمیر مرحوم کے داماد اور نامور مزاحیہ شاعر سید ضمیر جعفری کی پوتی کے شوہر تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں