285

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور آسٹریلیا کےد رمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دبئی میں کردی گئی ۔ ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستانی کپتان سرفراز اور آسٹریلوی کپتان ٹم پین بھی موجود تھے ۔
ٹرافی کی رونمائی کے بعد پاکستان اور آسٹریلوی کپتانوں نے پریس کانفرنس کی ،سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کےلئے بیٹسمینوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیٹسمین جتنا زیادہ اسکور بورڈ پرسجائیں گے ،اتنا ہی بولرز کو فائدہ ہوگا ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے سب کو اپنا کھیل دکھانا ہوگا۔
آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ دبئی کی بیٹنگ پچ کےلئے تیاری کرلی ہے ،ان کے کھلاڑی یو اے ای کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسم گرم ہے لیکن کھلاڑی موسم سے ہم آہنگ ہورہےہیں ،سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ،پاکستان اے کے خلاف وارم اپ میچ سے کافی مدد ملی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں