54

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری انتقال کر گئے

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کا انتقال ہوگیا۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کا اسلام آباد میں انتقال ہوگیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ایڈمرل فصیح بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں