432

پاک بزنس گروپ نے DHAاسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے الیکشن میں اپنا پینل لانے کا اعلان کردیا

پاک بزنس گروپ کا ایک اجلاس گزشتہ دنوں مقامی ریستوران میں منعقد ہوا۔ صدارت چیئرمین میجر (ر) محی الدین نے کی۔ اجلاس میں تمام ممبران نے اتفاق رائے سے یہ طے کیا کہ DHA اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اپنا پورا پینل متعارف کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں الیکشن لڑنے کیلئے بشارت علی نوشاہی‘ میجر (ر) بابر شہزاد‘ میاں یاسر اور گلزار سیال کو نامزد کردیاگیا ہے۔ یاد رہے کہ پاک بزنس گروپ میں اس وقت رجسٹرڈ ڈیلرز کی بڑی تعداد شامل ہے جو اپنے علیحدہ نظریات اور مقاصد کو سامنے لانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممبران کی مشاورت سے باقی عہدوں کیلئے بھی امیدوار نامزد کردیئے جائیں گے۔پاک بزنس گروپ کے الیکشن کے سلسلے میں منعقدہ اس پہلے اجلاس میں میاں وسیم‘ عاطف کھوکھر‘ راشد محمود‘ محمد رمضان‘ پروفیسر خالد محمود‘ چودھری اسد علی‘ علی ملک‘ انور طاہر‘ آصف توقیر‘ فخر نواز‘ حکیم کلیم‘ حامد لطیف‘ عمران علی‘ محمد شبیر‘ محمد عثمان‘ محمد وقاص‘ محمد عامر‘ محمد نعیم‘ میاں ندیم‘ نوید شفقت اعوان‘ ندیم‘ ناظم ڈولا‘ پرویز رضا‘ زاہد جان‘ رمضان‘ راشدنور‘ مسعود ناصر اور سلطان نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں