248

پختونوں کیلئے ضرار شہید روڈ پر علیحدہ نادرا سنٹر بنے گا ٰ

پختونوں کی خاطر چیئرمین نادار عثمان یوسف مبین کا دورہ لاہور‘ پٹھانوں کی کثیر تعداد نادرا آفس پہنچ گئی‘ چیئرمین نادرا نے ضرار شہید روڈ پر چار کاﺅنٹر پر مشتمل علیحدہ سنٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ چیئرمین نادرا کی آمد کے موقع پر پٹھانوں کی بڑی تعداد نادرا ہیڈکوارٹرز پہنچ گئی۔ پختون برادری کے وفد نے چیئرمین نادرا کو بتایا کہ انہوں نے بچوں کے ب فارمز اور اپنے شاختی کارز کے اجراءمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ پختون نمائندوں کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے پہلے سے یہا مقیم پٹھانوں کو بھی شناختی کارڈز جاری نہیں کیے جا رہے بلاوجہ مشکوک قرار دے کر سال ہال سال سے انکوائری ہی مکمل نہیں کی جاتی۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ پختونوں نے افغان پناہ گزینوں کو اپنا بھائی ظاہر کر رکھا ہے کچھ کے خلاف ان کے اپنے عزیز و اقارب نے افغان شہری ہونے کی شکایات درج کرا رکھی ہیں لاہور میں ایک ہزار تین سو کیسز زیرالتوا ہیں۔ چیئرمین نادرا نے پختون وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں