128

پنجاب حکومت نے سکولوں میں صابن کو لازمی قرار دے دیا

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے سکولوں میں صابن کو لازمی قرار دے دیا۔ تمام سکولوں نے ایس او پیز کے مطابق بچوں کیلئے صابن لازمی رکھیں گے۔ تمام اضلاع کے ایجوکیشنل چیف ایگزیکٹوز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں ہاتھ دھونے والے مقام پر صابن رکھا جائے تاکہ سکولوں میں بچوں کو جراثیم سے محفوظ رکھا جاسکے، حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سکولوں کی مانیٹرنگ میں صابن کی موجودگی کے 20 نمبر رکھے جائیں گے، پہلی کیٹیگری کو 20 جبکہ دوسری کو 10 نمبر ملیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں