278

پنجاب سے سینٹ کی نشست کیلئے PTI کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کامیاب‘ خواجہ حسان کو شکست

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی خالی کردہ نشست پر تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری سرور نے گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ چوہدری سرور کی خالی کردہ نشست کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی۔ سینیٹ کی اس نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان اور تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے خواجہ احمد حسان کو 159 ووٹ ملے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو پیپلز پارٹی کی بھی حمایت حاصل تھی لیکن اس کے باوجود وہ کامیاب نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں